• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں کوروناسےمرنےوالےافرادکی شرح یورپ سے زیادہ

راچڈیل (نمائند ہ جنگ )برطانیہ میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح یورپ کے مقابلے میں بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ رواں سال وائرس کا شکار ہو کر موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 55ہزارسے تجاوز کر سکتی ہے۔ پانچ سال کی اوسط اموات کے مقابلے میں موجوہ شرح 70فیصدزائد ہے۔ اعدادو شمار کے مطابق بلجیم میں 57فیصد،اسپین میں 44فیصد اٹلی میں 39فیصد، فرانس میں 22فیصد،جرمنی میں 7فیصد زائد اموات ریکارڈ کی گئی ہیں یورپین ممالک میں بلجیم دوسرا بدنصیب ملک ہے جہاں 3مئی تک 9ہزار سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں جن میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ شرح مرنے والے افراد کی اوسط سے 57فیصد زائد ہے۔ اسپین میں اموات کی شرح میں44فیصد، سویڈن میں 30فیصد، فرانس میں 22فیصد، جرمنی میں 7فیصد اور امریکہ میں پانچ فیصد زائد ہے۔ اٹلی میں قومی ادارہ صحت نے کورونا کے ابتدائی مریضوں کی تشخیص کے بعد وسیع پیمانے پر ہلاکتوں کا عندیہ دیا تھا۔اٹلی ‘ بلجیم اور برطانیہ کے بعد فرانس میں تیزی سے ہلاکتوں کی شرح میں اضافہ ہوا۔ لاک ڈائون میں سختی کے بعد اس کی بڑھتی ہوئی شرح پر کسی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔
تازہ ترین