• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”جیو نیٹ ورک“ کے پروگراموں کی میٹھی عید کی میٹھی سوغات

”جیو نیٹ ورک“ کے پروگراموں کی میٹھی عید کی میٹھی سوغات 


کراچی (محمد ناصر) پاکستان کا سب سے بڑا اور سب سے مقبول ترین ٹی وی نیٹ ورک ”جیو ٹیلی ویژن“ اپنے ناظرین کیلئے ہمیشہ ہی منفرد پروگراموں کی بہار لاتا ہے اور اسی انفرادیت کی وجہ سے جیو کے کروڑوں ناظرین اس چینل کو حد سے زیادہ پسند کرتے ہیں۔ حسب روایت جیو نے اس برس بھی مسلمانوں کے سب سے بڑے اور خوشیوں بھرے تہوار کوایک بار پھر یادگار بنانے کیلئے دلچسپ پروگراموں کی میٹھی سوغات کا خصوصی پیکیج تیار کر لیا ہے جس میں ایک سے بڑھ کر ایک بہترین اور شاندار پروگرام نشر کئے جائیں گے۔ پاکستان کی سب سے بڑی اینیمیٹڈ فلم ڈونکی کنگ بھی جیو نیٹ ورک دکھائے گا۔بچوں اور بڑوں کی پسند کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پروگراموں کی اس سوغات میں عوام کیلئے بہت کچھ میٹھا بھی ہے اور نمکین بھی جو یقینا ناظرین کی عید کی خوشیاں دوبالاکردے گا۔ گلے پھر ملیں گے اس بارمناؤدید کی عید کی اس منفرد عنوان سے ”نیٹ ورک“کی تھیم کو بہت خوبصورتی سے سجایا گیا ہے جس میں عید کی خصوصی ٹرانسمیشن، اسپیشل بلیٹنز، خصوصی کوریج، ٹاک شوز، مارننگ شوز، کھلاڑیوں اور فلمی ستاروں کے انٹرویوز، مقبول ترین ڈرامے اور ایسی ٹیلی و فیچرز فلمیں دکھائی جائیں گی جو دیکھنے والوں کو اپنی سیٹ سے ہلنے نہیں دیں گی۔ عید کے پہلے دن ”جیونیوز“ پر صبح نو بجکر پانچ منٹ پر ”خبرناک“ عید ٹرانسمیشن نشر کی جائے گی۔ گیارہ بجے جیو پاکستان میں راحت فتح علی خان مہمان ہونگے۔امجد اسلام امجد کے حوالے سے ترتیب دیا گیا ”اسپیشل شو“ دوپہر دو بجکر پانچ منٹ پر دکھایا جائے گا۔ سہ پہر چار بجکر پانچ منٹ پر ”ایک دِن جیو کے ساتھ“، شام پانچ بجکر پانچ منٹ پر ”اسکور“، شام سات بجکر پانچ منٹ پر ”اسپیشل شو کامیڈی نائٹ “اور رات آٹھ بجکر پانچ منٹ پر ” ”اسپیشل شو“ میں مستنصرحسین تارڑ کی آمد ہوگی “، رات دس بجے جرگہ میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد مہمان ہونگے گیارہ بجکر پانچ منٹ پر ”خبرناک عید اسپیشل “ ہوگا عید کے دوسرے دِن پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا مارننگ شو ”جیو پاکستان“ صبح گیارہ بجکر پانچ منٹ پر نشر ہوگا جس میں بشریٰ انصاری اور جاوید شیخ جیونیوز کے مہمان ہوں گے ۔ شام پانچ بجکر پانچ منٹ پر معروف کرکٹر محمد حفیظ پروگرام”اسکور“ کے مہمان ہوں گے۔ شام سات بجکر پانچ منٹ پر ”رپورٹ کارڈ“،۔عید کے تیسرے دِن دوپہر تین بجکر پانچ منٹ پر جیو کی پہلی اور پاکستان کی سب سے بڑی بلاک بسٹر اینی میٹڈ فلم ”دی ڈونکی کنگ“ نشر کی جائے گی۔اس کے علاوہ ”کیپٹل ٹاک“، ”خبرناک“ اور ”آپس کی بات“ بھی عید اسپیشل ہوگا۔ اب بات کرتے ہیں پاکستان کے سب سے مقبول انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی“ کی تو لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام کی بڑی تعداد اپنے گھروں تک محدود ہے اب وہ سنیما گھر تو نہیں جاسکتے لہٰذا ”جیو ٹی وی“نے اپنے ناظرین کیلئے اُن کے گھروں میں ہی سینما گھر کا انتظام کردیا ہے۔عید کے تینوں دِن عوام گھر بیٹھے سینما گھرکا مزہ لیتے ہوئے ایک سے بڑھ کر ایک ٹیلی و فیچر فلم کا لطف اُٹھائیں گے۔ عید کے پہلے دِن جیو ٹی وی پر ”جیوفلمز“ اور طلسمین اینی میشن اسٹوڈیوز کے تعاون سے تخلیق ہونے والی پاکستان کی سب سے بڑی اور جیو کی پہلی فقید المثال اینی میٹڈ فلم ”ڈونکی کنگ“ کا ورلڈ ٹیلی ویژن پریمیئر ہوگا۔یاد رہے ”ڈونکی کنگ“ پاکستان سمیت گیارہ ملکوں میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑھ چکی ہے۔ صرف پاکستان میں اس فلم نے باکس آفس پر پچیس کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔ اس کے علاوہ یہ ملکی اور غیر ملکی ریکارڈ بھی اپنے نام کر چکی ہے لہٰذا انتظار کی گھڑیاں ختم ناظرین شام سات بجے اپنی پسندیدہ فلم دیکھنے کو تیار ہو جائیں۔ بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“ کا معلومات سے بھر پور خصوصی شو ”شیث اور مولانا“ عید کو چار چاند لگائے گا۔ معروف عالم دین ڈاکٹر علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی اور شیث سجاد گل اس پروگرام کے ذریعے ناظرین کو معلومات کا خزانہ فراہم کریں گے۔ فیچر فلم ”چھپن چھپائی“ اور ٹیلی فلم ”لو پکڑے گئے“ ناظرین کو ٹیلی ویژن کے سامنے سے ہلنے نہیں دے گی۔ عید کے دوسرے دِن فیچر فلم ”لوڈویڈنگ“ خوب دھوم مچائے گی تو دوسری طرف ڈرامہ سیریل ”شوخیاں“ بھی خوب شوخیاں بکھیرے گا اور ناظرین سیریل ”رازِ اُلفت“ سے بھی محظوظ ہوں گے۔ سپر ہٹ فلم ”ہیر مان جا“ بھی دِل چھو جائے گی۔ عید کا تیسرے دن بھی ناظرین بھول نہیں پائیں گے کیونکہ عوام فیچر فلم ”نامعلوم افراد“ کو دیکھ کر قہقہے لگائیں گے۔اس کے علاوہ بلاک بسٹر فلم ”رانگ نمبر ٹو“ بھی لوگوں کا دل بہلائے گی۔ یہی نہیں سیریل ”دیوانگی“ بھی دیکھنے والوں کو دیوانہ بنائے گی اور عید کے چوتھے روز ٹیلی فلم ”لو سیاپا“ بھی دیکھنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لانے کے ساتھ اُن کے دِل کی دھڑکن بڑھائے گی۔

تازہ ترین