• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی، لاہور(اسٹاف رپورٹر،نمائندگان جنگ، ایجنسیاں)ملک بھر میں 24گھنٹے کے دوران وائرس سے مزید36افراددم توڑ گئےجس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1123 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 54ہزار کے قریب پہنچ گئی،اب تک 460،690افراد کے ٹیسٹ مکمل کرلئے گئے،جس کے بعدملک میں 1475 نئے مریض سامنے آگئے جس کے بعد متاثرین مجموعی تعداد53493 جبکہ 16،653 مریض صحتیاب بھی ہوگئے۔گزشتہ روز سندھ سے 762 کیسز 14 ہلاکتیں، پنجاب 275 کیسز 14 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 294 کیسز اور 8 ہلاکتیں، اسلام آباد 131 کیسز اور آزاد کشمیر سے 13 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سندھ میں کیسزاورہلاکتوں کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی،مراد علی شاہ نے بتایاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4336 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 762 نئے مریض سامنے آئے جب کہ پچھلے 24گھنٹوں میں14 مریض انتقال کر گئے۔اس طرح صوبے میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 21645 اور ہلاکتیں 354 ہوگئی ہیں۔وزیراعلیٰ کے مطابق سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 198 مزید مریض صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد7213 ہے۔پنجاب میں کورونا کے مزید 275 کیسز اور 14 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اےنے کی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کےمریضوں کی مجموعی تعداد 18730 اور ہلاکتیں 324 ہوگئی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا سے 5906 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا وائرس کے مزید 131 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 1457 جب کہ اموات 12 ہوچکی ہیں۔اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 152 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔آزاد کشمیر سے کورنا کے مزید 13کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 171 ہوگئی ہے جب کہ علاقے میں اب تک وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 94 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3198 ہوگئی ہے جب کہ 39 افراد اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ 762 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔خیبر پختونخوا میں ہفتے کو کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 389 ہوگئی ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کے مزید 294 کیسز بھی سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 7685 ہوچکی ہے۔کے پی میں 2396 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 607 ہو گئی ہے۔گلگت بلتستان میں وائرس سے اب تک 4 ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ کورونا سے متاثرہ 427 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں اور 176 زیر علاج ہیں۔
تازہ ترین