• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افریقہ اور جنوبی امریکا کے درمیان زمین کا مقناطیسی میدان کمزور ہونے لگا سیٹلائٹس اور خلائی جہازوں کیلئے مسائل

کراچی (نیوز ڈیسک) زمین کا مقناطیسی میدان (میگنیٹک فیلڈ) افریقہ اور جنوبی امریکا کے درمیان کمزور ہو رہی ہے جس سے سیٹلائٹس اور خلائی جہازوں کیلئے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ اس مشاہدے کے دوران ایک علاقے، جس کی شناخت ’’سائوتھ ایٹلانٹک ایناملی‘‘ کے طور پر کی گئی ہے، میں حالیہ برسوں کے دوران میگنیٹک فیلڈ کمزور ہو رہی ہے۔ یورپی اسپیس ایجنسی (ای ایس اے) کے جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق مصنوعی سیارچوں کے ایک جھُنڈ نے بھی کمزور ہوتی مقناطیسیت کی نشاندہی کی تھی اور 1970ء سے 2020ء کے درمیان اس میں 8؍ فیصد تک کمی آئی ہے۔ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز
کے ماہر ژورگن ماتزکا کہتے ہیں کہ سائوتھ ایٹلانٹ ایناملی کے علاقے میں میگنیٹک فیلڈ تیزی سے کم ہو رہی ہے۔
تازہ ترین