آپ آف لائن ہیں
جمعہ18؍ذیقعد 1441ھ 10؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سعودی عرب: 5 ٹن منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

سعودی سیکیورٹی فورسز نے رمضان کے دوران 5 ٹن منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی۔

 سعودی میڈیا کے مطابق مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 174 افراد کو گرفتار کیا گیا، گرفتار افراد سے3 ٹن 288 کلو چرس اور  2 ٹن 40 کلو نشہ آور پودہ ضبط کیاگیا۔

 سعودی میڈیا نے مزید بتایا کہ ملزمان میں 71 یمنی، 54 سعودی شہری اور 6 صومالی باشندے شامل ہیں۔ گرفتار 43 ملزمان کا تعلق ایتھوپیا سے ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید