• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکیلن عید کی خوشی میں پاکستانی کھانوں سے لطف اندوز

معروف امریکی کامیڈین گریمی میکیلن نے پاکستان میں موجود اپنے مداحوں کو عید کے پُرمسرت موقع پر مبارکباد دی  اور پاکستانی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا روایتی پُرمزاح انداز اپناتے ہوئے جریمی نے لکھا کہ میرے تمام مسلمان مداحوں کو دلی عید مبارک جبکہ غیر مسلموں کو اتوار مبارک۔

انہوں نے لکھا کہ وہ اُمید کرتے ہیں کہ سب اس دن کو بہتر انداز میں گزاریں گے۔

اپنے ایک اور ٹوئٹ میں جریمی نے بتایا کہ وہ عید کے دن ڈنر میں پاکستانی کھانا پاکستانی دوستوں کے ہمراہ تناول کریں گے۔

انہوں نے ڈنر میں دیسی پاکستانی کھانے چپلی کباب، بریانی، پکوڑے، چاٹ پاپڑی اور نان کھائے اور اُن کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

جریمی نے ’عید مبارک‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے اپنی بیٹی جویل کی ایک تصویر شیئر کی جس میں ساتھ بریانی، چپلی کباب اور مینگو شیک بھی دکھائی دے رہا ہے۔

حیرت انگیز طور پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین جریمی کے ٹوئٹس میں لفظ ’لسی‘ دیکھ کر خُوب محظوظ ہوئے کیونکہ لسّی ایشیائی مشروب ہے اور جریمی مینگو شیک کو مستقل ’مینگو لسی‘ کہتے دکھائی دے رہے ہیں۔

مینگو شیک پیتے ہوئے بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے جریمی نے جویل کیلئے اسے ایک بڑا لمحہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ جریمی پاکستان کا متعدد بار دورہ کرچکے ہیں اور پاکستان کی محبت میں گرفتار ہوچکے ہیں جس کا اندازاہ ان کے آئے روز ٹوئٹس سے ہوتا ہے۔

 جریمی میکلن بھارت کو ٹرول کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے بلکہ حتی الامکان کوشش کرتے ہیں کہ پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا میں روشناس کروایا جاسکے۔

دورہ پاکستان کے حوالے سے انہوں نے انتہائی خوشگوار پیغام پوری دنیا میں پہنچایا اور خود کو پنڈی بوائز کا سفیر بھی نامزد کیا۔

تازہ ترین