• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف امریکی کامیڈین جریمی میکلن کا بھارت کو ٹرول کرنے کا ٹوئٹ کراچی میں پاک فضائیہ کے میوزیم کی ایک دیوار پر سجایا گیا ہے۔

جریمی میکلن کا ٹوئٹ PAF میوزیم میں سج گیا


یہ بھی پڑھیے: جریمی میکلن اردو سیکھنے لگے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے میوزم کی ویڈیو اپلوڈ کی اور ساتھ ہی لکھا کہ ’اندازہ لگائیں کراچی میں پاک فضائیہ کے میوزیم کی دیوار پر کیا ہے؟

23 سیکنڈ کی ویڈیو کے آخر میں جریمی نے اپنا ٹوئٹ دکھایا جو دیوار پر پرنٹ و فریم کر کے سجایا گیا ہے۔

جریمی کا26 فروری کا وہ ٹوئٹ میوزم کی دیوار پر موجود ہے جس میں انہوں نےپاک فضائیہ کی حمایت کرتے ہوئے بھارتی جہاز مِگ -21 کا مذاق اڑایا اور بھارت کو ٹرول کرتے ہوئے لکھا کہ ’بھارتی فضائیہ کے جہاز نے پاکستان پر حملہ کیا ، جس سے اس کے ہزار کلو ٹماٹر ضائع ہوگئے۔‘

واضح رہے کہ جریمی پاکستان کی حمایت میں اکثر ٹوئٹس کرتے نظر آتے ہیں اور وہ اپنے آپ کو امریکا میں’ پنڈی بوائز ‘ کا سفیر بھی مانتے ہیں۔

جریمی کے اس ٹوئٹ پر اُن کے پاکستانی مداح انہیں مختلف نام دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے پاک فضائیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے جریمی کو’ونگ کمانڈر جریمی میکلن پی اے ایف‘کا نام دے دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ آپ دن بہ دن مشہور ہوتے جارہے ہیں، کہیں آپ کو مولانا صاحب آزادی مارچ میں خطاب کی دعوت ہی نہ دے دیں۔

اندازے لگانے والے صارفین بھی پیچھے نا رہے اور انہوں نے جریمی کی ویڈیو سے اُن کے ٹوئٹ کو پہچان لیا۔

تازہ ترین