• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جریمی میکلن کو قرنطینہ میں گلاب جامن کیسے ملے؟

معروف امریکی کامیڈین جریمی میکلن قرنطینہ میں بیٹی کے ہمراہ چپلی کباب اور گلاب جامن سے لطف اندوز ہونے لگے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جریمی نے اپنی بیٹی جیول کو اٹھائے تصویرں شیئر کیں اور بتایا کہ وہ قرنطینہ میں گلاب جامن سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔


انہوں نے بتایا کہ جیول نے اپنی زندگی کا پہلا گلاب جامن اور چپلی کباب کھایا جو پاکستانی کھانوں کی ڈیلیوری کرنے والے میرے دوست مریم اور راحیل نے بنایا تھا۔

واضح رہے کہ جریمی میکلن پاکستان کا روشن چہرہ عالمی دنیا میں روشناس کروانے کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔

 جریمی میکلن کا بھارت کو ٹرول کرنے کا ٹوئٹ کراچی میں پاک فضائیہ کے میوزیم کی ایک دیوار پر سجا ہوا ہے۔

جریمی میکلن متعدد بار پاکستان کا دورہ بھی کرچکے ہیں اور راولپنڈی سمیت پاکستان کے مختلف شہروں کی سیر بھی کرچکے ہیں۔

دورہ پاکستان کے حوالے سے انہوں نے انتہائی خوشگوار پیغام پوری دنیا میں پہنچایا اور خود کو پنڈی بوائز کا سفیر بھی نامزد کیا۔

تازہ ترین