بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 101 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد کل کیسز کی تعداد 3407 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق اب تک سب سے زیادہ 2 ہزار 780 کورونا کیسز کوئٹہ سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
بلوچستان میں اس وقت کورونا کے زیر علاج افراد کی تعداد 2492 ہے۔
عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 875 صحتیاب ہوچکے ہیں۔
بلوچستان میں کورونا سےمتاثرہ صحتیاب افراد کی شرح 25 فیصد سے زائد ہے۔