• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثے میں جاں بحق خاتون کے والد صدمے سے چل بسے

کراچی طیارہ حادثہ میں جاں بحق خاتون نازیہ معراج کے والد بیٹی کے مرنے کے صدمے سے چونیاں میں انتقال کر گئے۔

اہل خانہ کے مطابق بیٹی کے صدمے کی وجہ سے والد کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے باعث وہ اِس دُنیا سے رخصت ہوگئے۔

اہلِ خانہ نے بتایا کہ نازیہ معراج کی کراچی میں شادی ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ نازیہ معراج اپنےوالدین کے گھر چونیاں جارہی تھیں لیکن  لاہور ایئرپورٹ پر جہاز سے اترتے ہی انہیں پتہ چلا کہ ان کے والد کو کورونا وائرس ہوگیا ہے تو وہ اپنے والدین کے گھر جانے کی بجائے لاہور ایئرپورٹ سے ہی کراچی واپس آگئی تھیں۔

تازہ ترین