کراچی طیارہ حادثے کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت بھی سامنے آگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) ایئربس 320 کے حادثے کی تحقیقاتی ٹیم ڈیوٹی پر موجود ایئرٹریفک کنٹرولر سے بھی تحقیقات کرے گی۔
یہ بھی پڑھیے: طیارہ حادثے میں جاں بحق خاتون کے والد صدمے سے چل بسے
ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دوران پرواز اپروچ کے وقت ایئر ٹریفک کنٹرولر کو آربٹ دینا چاہیے تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لینڈنگ سے قبل چیک گیئرز ان لاک کے عمل کو ہر صورت ممکن بنانا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ تحقیقات میں سامنے آیا کہ ایئرٹریفک کنٹرولر کے فرائض میں کپتان کو لینڈنگ گئیر ڈاؤن ہونے سے متعلق بتانا بھی ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی میں طیارہ حادثے کے نئے شواہد کا انکشاف
ذرائع نے کہا کہ لینڈنگ کلیئرنس سے قبل لینڈنگ گئیر کا اہم ترین پروسیجر ایئرٹریفک کنٹرولر کی ذمہ داری ہے۔