• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر صحت سندھ کی پلازما عطیہ کرنے کی اپیل

وزیر صحت سندھ کی پلازما عطیہ کرنے کی اپیل


وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے پیسوو امیونائیزیشن کے لیے پلازما عطیہ کرنے کی اپیل کردی ہے۔ وزیرصحت کا کہنا ہے کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ جن کی زندگیاں بچانے کے لئے پلازما کی اشد ضرورت ہے۔

وزیر صحت سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پیسوو امیونائیزیشن کے لیے پلازما کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں سے لیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے صحتیاب ہوجانے والے افراد اس خیر کے کام میں سندھ حکومت کا ساتھ دیں۔ پیسوو امیونائیزیشن سے مریضوں کو وینٹیلیٹر پر جانے سے بچایا جا سکتا ہے۔ کورونا سے صحتیاب افراد سے جتنا ہو سکے پلازما عطیہ کریں۔

وزیر صحت سندھ کے مطابق سندھ کے ڈاکٹرز کی کاوشوں سے پیسوو امیونائیزیشن کے مثبت نتائج آ رہے ہیں، یہ عمل بلڈ ٹرنسفیوژن اتھارٹی کی نگرانی میں مکمل ایس او پیز کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک قومی خدمت ہے، جس سے ملک کے دیگر صوبوں کے مریضوں کو بھی علاج میں مدد مل سکے گی۔

تازہ ترین