میرپور آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ مریض انتقال کرگیا، ڈپٹی کمشنر راجہ طاہر کے مطابق جان بحق شخص کی فیملی کے تین افراد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ادھر گلگت بلتستان میں 11 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، گلگت بلتستان کے مشیراطلاعات شمس میر نے بتایا کہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 630 ہوگئی ہے۔
جبکہ کورونا وائرس سےجاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی۔