دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے صدراتی ایوارڈ یافتہ گلوکار اعجاز قیصر انتقال کر گئے، وہ دل، گردوں اور پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا تھے۔
اپنی مدھر آواز سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں موسیقی کے ساتھ محبت رکھنے والوں کے درمیان اپنی منفرد شناخت بنانے والے 68 سالہ اعجاز قیصر بیماری کے باعث ایک عرصے سے گمنامی اختیار کر چکے تھے۔
اعجاز قیصرکے دل کی شریانیں بند اور گردوں کی بیماری کے باعث وہ بہت کمزور بھی ہو چکے تھے، گزشتہ رات انہیں طبیعت ناساز ہونے پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔
اعجاز قیصر کے بیٹے ممتاز قیصر کے مطابق انہیں آج مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔