• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت کے کارکن 9 اپریل کو زیارت میں ہونے والی کانفرنس میںبھر پور شرکت کریں

زیارت ) سٹی ڈیسک)جمعیت علماء اسلام ضلع زیارت کے نائب امیر یونین کونسل کو اس مفتی محموذد یونٹ کے امیر مولوی محمد عاصم رحمانی جنرل سیکرٹری حافظ عبداللہ خان پریس سیکرٹری حفیظ اللہ ڈپٹی سیکرٹری اول حافظ منظور احمد عباد اللہ شاہ ودیگر نے 9 اپریل کو زیارت میں انضمام مبارک کانفرنس اور 21 اپریل کو تحفظ دینی مدارس کا نفرنس کے سلسلے میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اسلامی شناخت ختم کرنے کیلئے سیکولر قوتیں سرگرم عمل ہیں اور مدارس کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ قوم پرست پارٹی کی دینی جماعتو ں اور مدارس کے ساتھ دشمنی اب واضح ہوچکی ہے مقامی انتظامیہ بھی مدارس پر چھاپہ مار کر یہاں کے طلباء کو ہراسال کررہی ہے انہوں نے ضلع زیارت کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 9 اپریل کو زیارت میں ہونےوالے کانفرنس میں بھرپورشرکت کریں۔
تازہ ترین