• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثہ، ٹیم DNA لیکر لاہور پہنچ گئی


پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیم کراچی سے ڈی این اے کے نمونے لے کر لاہور پہنچ گئی۔

ڈاکٹر اشرف کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہونے والے طیارے حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت کے لیے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیم کراچی سے ڈی این اے کے نمونے لے کر لاہور پہنچ گئی ہے۔

سربراہ پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی نے بتایا کہ 52 جاں بحق افراد اور اُن کے عزیزوں کے سیمپل لاہور لائے گئے ہیں۔

ڈاکٹر محمد اشرف طاہر نے کہا ہے کہ ڈی این اے رپورٹ بدھ کے بعد جاری کرنا شروع کریں گے۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل قومی ائیر لائن پی آئی اے کی پرواز کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 97 ہوگئی جبکہ صرف 2 مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

لاہور سے کراچی آنے والی قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 8303 ائیرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگئی جس میں 91 مسافر اور عملے کے 8ارکان سوار تھے۔

محکمہ صحت کے مطابق 66 لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جن میں 20 خواتین، 43 مرد اور 3 بچے شامل ہیں۔

تازہ ترین