• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پتوکی ٹرین حادثے کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی

پتوکی ٹرین حادثے کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی


پنجاب کے ضلع قصور کے علاقے پتوکی میں ٹرین کی کار کو ٹکر مارنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

ویڈیو میں ریلوے پھاٹک کھلا نظر آرہا ہے، سی سی ٹی وی میں کار کو ٹرین کی زد میں آتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے پتوکی ٹرین حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

حادثے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی تھی۔

واضح رہے کہ لاہور سے کراچی جانے والی خیبر میل ایکسپریس جب پتوکی اسٹیشن سے روانہ ہوئی تو اسٹیشن سے ملحقہ پھاٹک کا گیٹ کھلا ہونے کے باعث ایک کار ٹرین کی زد میں آگئی۔

حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار 2 مرد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو خواتین شدید زخمی ہوگئی تھیں۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے جنہوں نے لاشوں اور زخمی خواتین کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا، جہاں دونوں زخمی خواتین میں سے ایک نے اسپتال میں دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر ریلوے نے رپورٹ طلب کر لی 

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ریلوے پھاٹک کھلا چھوڑنے کی مجرمانہ غفلت کے ذمے دار وں کا تعین کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے بھی چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے سے حادثے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

تازہ ترین