• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹر فیصل جاوید کی والدہ کی وفات پر تعزیتی نشست

اینٹورپن / کوونٹری (نمائندہ جنگ ) سینیٹر فیصل جاوید کی والدہ کی وفات پر ایک تعزیتی نشست کا اہتمام ویڈیو لنک کے ذریعے کیا گیا جس میں برسلز، بریشیا، کوونٹری،اینٹورپن سے پاکستانیوں اور کشمیریوں نے شرکت کی ۔ مرحومہ کی مغفرت کےلیے نامور خطیب مولانا عبدالحمید نے دعا کی اور کہا کہ ماں شفقت ، خلوص ، بے لوث محبت اور قربانی کا دوسرا نام ہے ۔ ماں دُنیا کا وہ پیارا لفظ ہے جس کو سوچتے ہی ایک محبت ، ٹھنڈک ، پیار اور سکون کا احساس ہوتا ہے ۔ ماں کا سایہ ہمارے لئے ٹھنڈی چھاؤں کی مانند ہے ۔ چلچلاتی دھوپ میں اس کا دستِ شفقت شجرِسایہ دار کی طرح سائبان بن کر اولاد کو سکون کا احساس دلاتا ہے ۔ اس کی گرم گود سردی کااحساس نہیں ہونے دیتی ،خود بے شک کانٹوں پر چلتی رہے مگر اولاد کو ہمیشہ پھولوں کے بستر پر سلاتی ہے اور دُنیا جہاں کے دکھوں کو اپنے آنچل میں سمیٹے لبوں پر مسکراہٹ سجائے رواں دواں رہتی ہے اِس سے زیادہ محبت کرنے والی ہستی دُنیا میں پیدا نہیں ہوئی ،آندھی چلے یا طوفان آئے، اُس کی محبت میں کبھی کمی نہیں آتی، وہ نہ ہی کبھی احسان جتاتی ہے اور نہ ہی اپنی محبتوں کا صلہ مانگتی ہے بلکہ بے غرض ہو کر اپنی محبت اولاد پر نچھاورکرتی رہتی ہے،یہ حقیقت ہے کہ ماں کی محبت ایک بحر بیکراں کی طرح ہے،ماں کی بے پایاں محبت کو لفظوں میں نہیں پُرویا جا سکتا، خلوص و ایثار کے اس سمندر کی حدود کا اندازہ لگانا ممکن نہیں ہر مذہب اور ہر تہذیب نے ماں کو عظیم اور مقدس قرار دیا ہے، ماں ایک دُعا ہے جو ہر وقت ربّ رحیم کے آگے دامن پھیلائے رکھتی ہے اور قدم قدم پر اُن کی حفاظت کرتی ہے، خُدا نے اس کے عظیم تر ہونے کی پہچان اس طرح کرائی کہ اس عظیم ہستی کے قدموں تلے جنت رکھ دی، اب جس کا جی چاہے وہ اِس جنت کو حاصل کر سکتا ہے انھوں نے فیصل جاوید کی والدہ مرحومہ کے لیے دعا فرماتے ہوئے کہ کہ خدا تعالیٰ سے بدست دعا فرماتے ہیں کہ مرحومہ کے درجات بلنداور لواحقین کو صبروتحمل نصیب ہو۔ اس موقع پر مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیےاجتماعی دعا کرائی گئی ۔
تازہ ترین