پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ آغہ میر جانی شاہ پولیس نے2 آئس ڈیلروںکو گرفتارکرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لیں ۔ڈی ایس پی سبرب احتراز خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ عمران الدین نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران دو آئس فروخت کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزم خان زمان ولد امین اللہ اور بہرام خان ولد حکیم خان نے ابتدائی تفتیش کے دوران آئس کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر آٹھ سو گرام آئس برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔