• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 59 ہزار سے زائد ہو گئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 59 ہزار 850 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 231 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 38 ہزار 722 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 19 ہزار 897 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے دیگر صوبوں سے زیادہ یعنی 24 ہزار 206 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 380 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 21 ہزار 118 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 362 ہو گئی ہیں۔

پاکستان: 59850 کورونا مریض، 1 ہزار 231 اموات
(تصویر: سہیل رفیق)

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار 259 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 416 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 3 ہزار 536 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 42 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: کورونا کے باعث سمندری آلودگی بڑھنے کا خدشہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 ہزار 879 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 18 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 638 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 9 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 214 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 4 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین