ترجمان پاکستان مسلم لیگ(ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی تحقیقات پر عوام سوال پوچھ رہے ہیں لیکن وزیر اعظم عمران خان لاپتہ ہیں۔
مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کے طیارہ حادثے کی تحقیقات پر عوام کی جانب سے سوال کیے جا رہے ہیں لیکن وزیر اعظم عمران خان لاپتہ ہیں، ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والا وزیراعظم لاپتہ ہے۔
مریم اورنگزیب نے کورونا وائرس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا مریضوں اور اموات کی شرح بڑھتی جا رہی ہے حکومت کی کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔
انہوں نے پشاور میں زیر تعمیر بی آر ٹی منصوے سے پر بات کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ بی آر ٹی کے 126 ارب کے کھڈے کھودے گئے اور خیبر پختونخوا کے احتساب کمیشن کو سات سال سے تالا لگاہوا ہے۔