• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم تکبیر، نواز شریف کے فیصلے نے بھارتی غرور خاک میں ملادیا، شہباز شریف

لاہور(نمائندہ جنگ) یوم تکبیر پر ارکان پارلیمان، پارٹی کارکنان اور نوجوانوں کے نام پیغام میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ 28 مئی 1998 وہ تاریخی دن ہے جب پاکستان نے بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کا جواب 6 ایٹمی دھماکے کرکے دیاتھا۔ نوازشریف کے فیصلے نے بھارتی غرور اور تکبر بلوچستان کے تاریخی مقام چاغی پر جلا کر خاک کردیا تھا، پاکستان دنیا کی ساتویں اور عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت بن گیا۔

تازہ ترین