اوکاڑہ،حجرہ شاہ مقیم(نمائندہ جنگ،نامہ نگار) اوکاڑہ میں 8سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعدقتل کر دیا گیا،ملزم ندیم نے شورمچانے پربچی کاسرپانی اورگارے میں ڈبودیا،سانس گھٹنے سے دم توڑ گئی،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق اوکاڑہ کے قصبے اعوان اتاڑ کے رہائشی کی8سالہ بیٹی کو16/17سالہ ملزم ندیم بہانے کے ساتھ فصل مکئی میں لے گیا اورزیادتی کا نشانہ بنایا۔