• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کیے اس لیے یہ دن نہیں منایا جا رہا، رانا ثناء

مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کہتے ہیں کہ ایٹمی دھماکے میاں نواز شریف نے کیے اس لیے آج کے دن کو نہیں منایا جا رہا۔

لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ نون لائرز فورم کے زیرِ اہتمام یومِ تکبیر کی تقریب سے نون لیگ کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیئے: رانا ثناء اللّٰہ نے شیخ رشید کا بیان مسترد کر دیا

انہوں نے کہا کہ آج استحکامِ پاکستان کا دن ہے، پاکستان کی جانب کوئی میلی نگاہ سے نہیں دیکھ سکتا۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ حکمراں میاں نواز شریف سے خوف زدہ ہیں، میاں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے پوری قوم دعا گو ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ٹڈی دل کے خاتمے مین مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

مسلم لیگ نون کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت نے گزشتہ 6 ماہ مین ٹڈی دل سے متعلق کوئی پالیسی ہی نہیں بنائی ہے۔

واضح رہے کہ 28 مئی 1998ء کو پاکستان نے صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کیےتھےجس کی یاد میں یہ دن ہر سال یومِ تکبیر کے نام سے منایا جاتا ہے۔

تازہ ترین