• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایٹمی طاقت کے طور پر ہمارا رویہ ذمہ دارانہ رہے گا، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، ایٹمی طاقت کے طور پر ہمارا رویہ ذمہ دارانہ رہے گا۔

اسلام آباد میں یومِ تکبیر کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے موجودہ سیکیورٹی صورتحال کا تقاضا ہے کہ پاکستان خطرات سے متعلق چوکنا رہے، یہ خطرات ایک ہمسائے کے طرف سے خطے میں غلبہ حاصل کرنے کی خواہش کے باعث ہیں، اس ہمسائے پر دقیانوسی اور انتہا پسندانہ سوچ والوں کی حکومت ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کنٹرول لائن پر حالیہ کشیدگی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے 5 اگست کے اقدام میں جنوبی ایشیا کی صورتحال کو مزید غیر یقینی بنا دیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا نے گزشتہ سال فروری میں بھارتی جارحیت کا مظاہرہ دیکھا، پاکستانی نے بھارتی جارحیت کا متوازن اور ذمہ دارانہ جواب دیا۔

تازہ ترین