• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تفہیم المسائل

سوال: تہجد کا مقبول وقت کیا ہے؟( مجیب خان )

جواب:عشاء کے بعد سو کر اٹھیں اور نوافل پڑھیں ،وہ تہجد ہیں ۔صدرالشریعہ علامہ امجد علی اعظمی لکھتے ہیں: ’’ جو شخص تہائی رات سونا چاہے اور ایک تہائی عبادت کرنا ،اُس کے لیے افضل یہ ہے کہ پہلی اور پچھلی تہائی میں سوئے اوردرمیان کی تہائی میں عبادت کرے اور اگر نصف شب میں سونا چاہتاہے اور نصف جاگنا تو پچھلی نصف میں عبادت افضل ہے ،حدیث پاک میں ہے :ترجمہ: ’’ رات کے پچھلے پہر جب ایک تہائی رات باقی رہ جاتی ہے ،تو اللہ تعالیٰ آسمانِ دنیاپر خاص تجلی فرماتاہے اورندا فرماتاہے :’’ہے کوئی دعا کرنے والا کہ اُس کی دعا قبول کروں ،ہے کوئی مانگنے والا کہ اُسے دوں ،ہے کوئی مغفرت چاہنے والا کہ اس کی بخشش کردوں،(صحیح مسلم: 758)، (بہارِ شریعت ،جلد اول،ص:678) ‘‘ ۔

تازہ ترین