پراگ (جنگ نیوز ) چیک ٹینس ایسوسی ایشن کے تحت ملکی سطح پر منعقد ہونے والا ٹینس ٹورنامنٹ پیٹرا کویٹووا نے جیت لیا۔ یہ لاک ڈائون اور کورونا کے سبب لگی پابندیاں ختم ہونے کے بعد کھیلا جانے والے پہلا ٹینس ایونٹ تھا۔ عالمی نمبر 12خؒاتون پلیئر نے تین روزہ ایونٹ کے فائنل میں ہم وطن کیرولینا مچووا کو زیر کیا۔ میچ کے دوران تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔ ٹورنامنٹ تماشائیوں کے بغیر کھیلا گیا۔ بال بوائز اور گرلز کے علاوہ کورٹس پر خدمات انجام دینے والے ضروری عملے کے ارکان نے ماسک پہن رکھے تھے۔ چیمپئن شپ میں جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والے ٹاپ مرد وخواتین پلیئرز نے شرکت کی۔ اسی طرح کے نمائشی ٹورنامنٹ مزید ملکوں نے منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کویٹوا نے طویل وقف کے بعد ایکشن میں لوٹنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہردن بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا جو بلاشبہ مثبت علامت ہے۔