کراچی(ٹی وی رپورٹ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ یو این چارٹرکےتحت عالمی امن کے لئے پاکستان کام جاری رکھے گا، امن مشنز کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستان اپنےبہادرامن دستوں کے قربانی کے جذبے کو یاد کرتا ہے، پاکستانی امن دستے دنیا میں انسانیت کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں، اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت عالمی امن کے لئے پاکستان کا عزم غیرمتزلزل ہے، آرمی چیف نے کہا کہ امن کے پیامبر دنیا میں انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں، پاکستان بہادرامن فورسزکی قربانیوں کے جذبے کی یاد مناتا ہے۔