• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا میں کورونا سے 138نرسز متاثر ،پشاور میں 71وباء کا شکار

پشاور(ارشد عزیز ملک)خیبر پختونخوا میں کوورنا کی وباء کے باعث سرکاری اورنجی ہسپتالوں میںکام کرنے والا سٹا ف تیزی سے وبا کا شکار ہورہا ہے۔ صوبے میں کورونا سے متاثرہ نرسز کی تعداد138تک پہنچ گئی ہے۔ کوہاٹ ہسپتال کی ایک سینئرا سٹاف نرس مسرت پہلے ہی شہید ہو چکی ہے جبکہ 20نرسز کورونا کو شکست دیکر صحت یا ب ہوچکی ہیں۔محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مریضوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت کے متاثرہ اہلکاروں کی تعداد میں بھی تیزی کے ساتھ اضافے کا خدشہ ہے ۔وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے جنگ کو بتایا کہ صوبائی حکومت نے شعبہ صحت کے تمام متاثرہ ملازمین کو شہداء پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔کورونا کے مریضوں کی دیکھ بھال کے دوران شہید ہونے والے صحت کے شعبے کے ملازمین کوشہداء پیکج دیا جائے گا ۔دستاویزات کے مطابق پشاور کے ہسپتالوں میں کام کرنے والی نرسز سب سے زیادہ متاثر ہیں پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں28، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں14 ٗخیبر ٹیچنگ ہسپتال میں9،مینٹل ہسپتال2 ٗپولیس ہسپتال ایک، رحمان میڈیکل ہسپتال4،شوکت خانم 3 جبکہ شہر کے دیگر چھوٹے ہسپتالو ںمیں دس کے قریب نرسز کورونا کا شکار ہو چکی ہیں یوں پشاور میں مجموعی طور 71نرسز متاثر ہیںجن کو ہسپتالوں اور گھروں میں رکھا گیا ہے ۔ کوہاٹ کی ایک نرس مسرت پہلے ہی وفات پا چکی ہےاسی طرح ایبٹ اباد اور سوات کے ہسپتالوں کی 8،8نرسزکورونا کی وباء میں مبتلا ہوچکی ہیں۔۔ صوابی کی سات، تیمرہ گرہ کی چار، بٹ خیلہ چار ٗ شانگلہ کے ہسپتال کی دو نرسز کورونا میں مبتلا ہیں۔مردان3،چارسدہ اور نوشہرہ میں ایک ایک نرس کورونا کا شکار ہو ئی۔ نوشہرہ، باجوڑ، اپر دیر میں دو، دو اور کوہاٹ و تخت بھائی میں ایک ایک نرس کوکورونا کا مرض لاحق ہے ۔خیبرپختونخوا ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن کے ترجمان نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے حکومت پر زوردیا کہ شہید نرس کے لئے شہداء پیکج اور سول ایوارڈ کا اعلان کیا جائے اور اس کے لواحقین کی مدد کی جائے ۔انھوں نے کہا کہ نرسز سمیت شعبہ صحت سے منسلک تمام ملازمین کو بنیادی تنخواہ کے مساوی ریسک الائونس کی منظوری بھی دی جائے کیونکہ وہ انتہائی مشکل حالات میں فرنٹ لائن پر کام کررہے ہیںوزیر اعلی کے مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر نے جنگ کو بتایاکہ نرسنگ سٹاف کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر کام کررہا ہے اورحکومت ان کی ہرممکن مدد کرےگی۔انھوںنے کہا کہ میڈیکل سٹاف کی محنت کے باعث خیبرپختونخوا میں مریضوں کے صحت مند ہونے کیشرح ملک میں سب سے زیادہ ہے ۔صوبے میں کورونا کے 200 وارڈز قائم کئے گئے ہیں جن میں 5598 بستروں کی گنجائش ہے ۔انھوں نے کہا کہ صوبے میں 359قرنطینہ مراکز بھی قائم ہیں جبکہ 550وینٹی لیٹرز بھی مریضوں کے لئے موجود ہیں۔
تازہ ترین