• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی آئی ایم ایف سے بات چیت دوبارہ شروع

کراچی(جنگ نیوز) قرض کی وصولی کے لئے پاکستان کی آئی ایم ایف سے بات چیت دوبارہ شروع ہوگئی، آئی ایم ایف کے ڈائریکٹرکمیونیکیشن جیری رائس نے مثبت نتائج کی پیش گوئی کردی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی آیم ایف کے درمیان دوسرے معاشی جائزے پر بات چیت کا سلسلہ بحال ہوگیا، کورونا کی وبا کے باعث گزشتہ ماہ تیسری قسط پر مذاکرات کا سلسلہ روک دیا گیا تھا، آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن جیری رائس کے مطابق پاکستانی حکام سے تکنیکی سطح پر بات چیت جاری ہے جس کے مثبت نتائج نکلنے کی توقع ہے۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے 6 ارب ڈالر قرض کی منظوری دی تھی جس میں سے آئی ایم ایف پاکستان کو دو اقساط فراہم کرچکا ہے ۔
تازہ ترین