• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کی فلور ملوں نے آٹا 6 روپے کلو مہنگا کردیا

پنجاب کی فلور ملوں نے آٹے کی فی کلو قیمت 6 روپے بڑھا دی ہے، فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت بڑھنے پر کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ فلور ملز حکومت کی اجازت کے بغیر آٹا مہنگا کرنے کی مجاز نہیں۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق آٹے کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد 20 کلو کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 900 روپے جبکہ پرچون میں 925 روپے ہوجائے گی۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق جنوبی پنجاب میں 20 کلو والا تھیلا 50 سے 60 روپے مہنگا کیا گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق صوبے میں گندم کی قیمت بڑھ کر 1600 روپے من ہوگئی ہے، جس کے باعث آٹے کی قیمت بڑھانا پڑی ہے۔

صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ فلور ملوں کو آٹا مہنگا نہیں کرنے دیں گے، جو ملیں ایسا کریں گی ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

تازہ ترین