• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا


پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا جو کہ پاکستانی حدود میں گھس آیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون 700 میٹر تک پاکستان کی حدود میں گھس آیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون ایل او سی پر کنزالوان سیکٹر سے داخل ہوا جسے نیکرون سیکٹر میں گرایا گیا۔

خیال رہے کہ 27 مئی کو بھی پاک فوج نے ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر پر بھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔ جاسوس ڈرون پاکستان کی حدود میں 650 میٹر تک گھس آیا تھا۔

تازہ ترین