• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شائقین کیلئے اچھی خبر، یورپ میں فٹ بال میدان پوری طرح آباد کرنے کی تیاریاں

کراچی (نیوز ایجنسیز )کورونا وائرس کے باعث کھیلوں کی دنیا بھی شدید متاثر ہوئی ہے تاہم اب یورپ میں کورونا وائرس سے متعلق صورتحال بہتر ہورہی ہے جس کے ساتھ ہی کھیلوں کے میدان آباد کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ فٹبال شائقین کیلئے خوشخبری ہے کہ جرمنی میںبنڈس لیگا کے بعد اب انگلینڈ اور اٹلی میں فٹبال لیگز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ انگلش ایف اے کے مطابق پریمیئر لیگ 17 جون سے شروع ہوگی جبکہ اطالوی فٹبال حکام کا کہنا ہے کہ تین ماہ کے وقفے کے بعد اٹالین سیری اے کا آغاز 11 جون سے کردیا جائے گا۔ پہلا میچ میں سویلا اور ریال بیٹس مدمقابل ہوں گی۔لیگ میں آخری رائونڈ کے میچز 18 اور 19 جولائی کو رکھے گئے ہیں تاہم ان میچز کا انعقاد کورنا وائرس کی صورتحال دیکھتے ہوئے مشروط کیا گیا ہے۔ میچز کے دوران تمام احتیاطی تدابیر اختیا کی جائیں گی۔ یہ فیصلہ جمعہ کو اطالوی اور اسپینش فٹبال آفیشلز کے درمیان رابطہ گروپ کے درمیان میٹنگ میں کیا گیا۔ دریں اثنا برطانوی حکام نے 17 جون سے ایک بار پھر پریمیئر لیگ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹن ویلا بمقابلہ شیفیلڈ یونائیٹڈ اور مانچسٹر سٹی بمقابلہ آرسنل میچز 17 جون کو کھیلے جائیں گے جبکہ 19 سے 21 جون تک فل شیڈول میچز کھیلے جائیں گے۔پریمئر لیگ حکام کا کہنا ہے کہ تمام کلبز لیگ دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے پر متفق ہوگئے، پریمئر لیگ سیزن کے 92 میچز ابھی باقی ہیں۔ انگلش پریمیئر لیگ کے چیف ایگزیکٹو رچرڈ ماسٹرز کا کہنا ہے کہ میچز تماشائیوں کا داخلہ بند ہوگا، مقابلے بند دروازوں کے پیچھے ہونگے۔ البتہ اگلے سیزن میں شائقین کی آمد ممکن بنائی جاسکتی ہے۔لیکن یہ مرحلہ وار ہوگی۔ ہمارا لیے سب سے بڑا خدشہ وائرس کا نیا حملہ ہے، اگر ایسا ہوا تو ہمیں ٹورنامنٹ ایک بار پھر معطل کرنا پڑسکتا ہے۔

تازہ ترین