• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری کرم حسین کا انتقال،انجمن محبان فیض پور شریف کا اظہار غم

بریڈ فورڈ (نمائندہ جنگ) انجمن محبان فیض پور شریف کے جملہ اراکین نے معروف دینی وسماجی شخصیت الحاج چوہدری کرم حسین کی وفات پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم انتہائی شریف النفس انسان تھے ساری زندگی انہوں نے سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا مرحوم کا شمار خانوادہ فیض پور شریف سے ہوتا ہے۔وہ حضرت ثالث خواجہ خواجگان پیر محمد فاضل رحمتہ اللہ علیہ کے انتہائی منظور نظر اور باہم سمدھی بھی تھے جبکہ جمعیت علما جموں کشمیر کے سابق صدر و سابق وزیر حکومت آزادکشمیر سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پور شریف صاحبزادہ پیر محمد عتیق الر حمٰن رحمتہ اللہ علیہ کے خالو تھے۔ الحاج کرم حسین مرحوم کو برمنگھم کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ انجمن محبان فیض پور کے اراکین جن میں حافظ محمد شبیر ،حافظ امجد محمود، حافظ محمد بشیر ،حافظ طارق محمود ربانی ،مولوی محمد رفیق نقشبندی ،حافظ محمد عظیم ،لیاقت مغل ،محمد آمین ،راجہ جاوید اور دیگر نے الحاج کرم حسین کے صاحبزادگان عابد حسین ،ساجد حسین، اسرار حسین اور ندیم حسین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔
تازہ ترین