• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کورونا کے نام پر سیاست کر رہی ہے، اشرف قریشی

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر)پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریرٹری اشرف قریشی نے جمعہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اپنی ناقص کارکردگی پر فوری مستغفی ہوں۔ سندھ میں بیانات کی جنگ چل رہی ہے، سندھ میں کرونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ کس کی نا اہلی ہے؟ سندھ کے اسپتالوں میں او پی ڈیز بند ہیں ،پریس کانفرنس کے دوران جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی کراچی و رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی اور مرکزی ڈپٹی سیکریرٹری اطلاعات ہنس مسرور بھی موجود تھے۔ اشرف قریشی نے کہا کہ سندھ حکومت نے راشن بانٹنے کا ڈھونگ رچایا، صوبے میں شہریوں سے روزگار چھینا جارہا ہے۔ طیارہ حادثے میں سندھ حکومت کی کارکردگی صفر تھی، سندھ حکومت کی ٹیم وہاں موجود نہیں تھی۔ سندھ میں لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ سندھ حکومت نے نہیں بلکہ وفاقی حکومت نے عوام کی خدمت کی ہے۔ سندھ حکومت میڈیا پر بیانات دینے کے بجائے عملی اقدمات کرے۔ سندھ حکومت کورونا کے نام پر سیاست کر رہی ہے، سندھ کی عوام اور کراچی کی عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے۔ اگر سندھ حکومت عوام کے ساتھ نہیں چلے گی تو ہم احتجاج کریں گے۔ پی ٹی آئی کی حکومت کو محض دو سال ہوئے ہیں، پیپلز پارٹی کی حکومت کو 12 سال ہوگئے ہیں۔ یہ بتائیں انہوں نے کیا کیا ہے؟۔

تازہ ترین