• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے متاثرہ ذیابیطس کے 10فیصد مریض اسپتال میں داخل ہونے کے ایک ہفتے کے اندر ہی چل بسے، تحقیق

پیرس(اے ایف پی)دنیا بھر میں کورونا کے باعث ہلاک ہونے والے ہزاروں افراد کے حوالے سے یہ خبریں بھی سامنے آتی رہی ہیں کہ وہ دوسری بیماریوں میں بھی مبتلا تھے اور اب ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دنیا بھر میں ذیابطیس میں مبتلا کورونا کے 10فیصد مریض اسپتال میں داخل ہونے کے ایک ہفتے کے اندر ہی ہلاک ہوجاتے ہیں۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جرنل آف ذیابطولاجیا میں شائع ایک تحقیق کے مطابق ذیابطیس میں مبتلا افراد جو کورونا کا شکار ہوئے ان میں سے 10فیصد مریض اسپتال میں داخل ہونے کے ایک ہفتے کے اندر ہی چل بسے۔رپورٹ کے مطابق تحقیق میں 1300 کورونا کے ایسے مریضوں کا جائزہ لیا گیا جو ذیابطیس کا بھی شکار تھے۔ذیابطیس میں مبتلا کورونا کے ان مریضوں کا ریکارڈ دیکھنے کے بعد معلوم ہوا کہ ذیابطیس کے ہر 10 میں سے ایک مریض کا اسپتال میں داخل ہونے کےبعد ایک ہفتے کے اندر ہلاک ہوا۔

تازہ ترین