• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرتھرائٹس میں استعمال کیے جانے والے انجکشن کا کورونا مریضوں پر تجربہ نتائج مثبت آئے، وزیر صحت پنجاب

 انجکشن کا کورونا مریضوں پر تجربہ نتائج مثبت آئے، وزیر صحت پنجاب 


لاہور(اے این این )پنجاب میں آرتھر ائٹس (جوڑوں کے درد) میں استعمال کیے جانے والے انجکشن کا کورونا مریضوں پر تجربہ کیا گیا۔وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا کے مریضوں پر انجکشن کے استعمال کے مثبت نتائج آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے شدید حملے پر یہ انجکشن 24 گھنٹوں میں دو بار لگایا جاتا ہے اور اس انجکشن کے استعمال سے کورونا سے شدید بیمار 10 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ دو انجکشنز کی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار کے قریب بنتی ہے جبکہ ہسپتالوں میں انجکشن دستیاب ہیں جو مریض کو حکومت کی جانب سے دئیے جاتے ہیں۔اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو میو ہسپتال ڈاکٹر اسد اسلم کا کہنا تھا کہ متعدد مریضوں کو انجکشن دیکر وینٹی لیٹر پر جانے سے بچایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ مختلف ہسپتالوں میں اس انجکشن کا ٹرائل جاری ہے۔

تازہ ترین