اسلام آباد (نمائندہ جنگ) الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو نوٹس دیا ہے اور تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں 2 جون کو طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں تمام شواہد اور ثبوت سکروٹنی کمیٹی کو پیش کریں۔احسن اقبال نے مطالبہ کیا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں اسٹیٹ بینک سے آنے والا ریکارڈ سامنے لایا جائے] الیکشن کمشن میں 2 جون صبح 11 بجے پیش نہ ہوئے تو آپ کی غیرحاضری میں فیصلہ کریں گے۔ نوٹس میں کہا گیا کہ الیکشن کمشن میں آپ خود یا اپنے وکیل کے ذریعے فارن فنڈنگ کیس کی سماعت میں پیش ہوسکتے ہیں۔