• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم ڈی سی ، ایک ماہ میں رجسٹریشن کے 8500سے زائد سرٹیفکیٹ جاری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایک ماہ میں رجسٹریشن کے 8500سے زائد سرٹیفکیٹ جاری کردیئے۔ پی ایم ڈی سی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ، کونسل نے تقریبا10200 کیسز میں سے 8500 سرٹیفکیٹ جاری کر دئے۔ ترجمان پی ایم ڈی سی کے مطابق رجسٹرار پی ایم ڈی سی نے تمام سیکشنز کو اوور ٹائم کام کرنے کی ہدایت کی ہے اور ڈاکٹروں کی سہولت کے لئے چھٹی والے ایام میں بھی کام کر نے کااعلان کیا ہے تاکہ پی ایم ڈی سی بند ہونے کی وجہ سے پچھلے 6 ماہ کے تمام زیر التواء کیسز کو ختم کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہاکہ لازمی تصدیق کے بعد پوسٹ گریجویٹ اضافی قابلیت کی بھی توثیق کی جارہی ہے۔ پی ایم اینڈ ڈی سی نے تقریبا 1911 کیسز کی تصدیق کرنےکیلئے اندرون اور بیرون ممالک کو بھی ویریفیکیشنزجاری کردی ہیں۔
تازہ ترین