• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام، خلیفہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کے مزار کی بے حرمتی

کراچی (نیوز ڈیسک) شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں دہشتگرد گروپوں نے خلیفہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کے مزار پر حملہ کرکے اسے تباہ کردیا، دہشتگرد عمر بن عبدالعزیز کے مزار میں دفن ان کا اور دیگر افراد کے جسد خاکی کو بھی نکال کر اپنے ساتھ لے گئے۔ اس حوالے سے شامی حکومت کے حامیوں نے انٹرنیٹ پر ویڈیوز بھی جاری کی ہیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ معرۃ النعمان شہر کے قریب واقع دیر شرقی کے علاقے میں واقع عمر بن عبدالعزیز کے مزار سے ان کا جسد خاکی نکال رہے ہیں۔ ایک اور ویڈیو میں مزار میں واقع قبر مبارک کو خالی دکھایا گیا ہے۔ ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ دہشتگردوں نے جسد خاکی کو کہاں منتقل کیا ہے۔ فروری کے مہینے میں شامی افواج نے علاقے کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد مزار کے علاقے کو آگ لگادی تھی جس سے اسے نقصان پہنچا تھا۔
تازہ ترین