آپ آف لائن ہیں
اتوار13؍ذیقعد 1441ھ 5؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

لاہور کی بڑی مارکیٹس کھلنے کے بعد انتظامیہ نے زبردستی بند کرادیں

لاہور(اکنامک رپورٹر) لاہور کی مارکیٹس، دکانیں بند کرنے کے نئے شیڈول کے بارے میں ابہام کے باعث جمعہ کو شہر کی کئی بڑی مارکیٹیں کھلنےکے بعدانتظامیہ نےزبردستی بند کرادیں، تاجروں، پولیس میں نوٹیفکیشن سے متعلق بحث وتکرار، 200اسٹورز کھلے رہے۔ ان مارکیٹس میں برانڈرتھ روڈ،اعظم مارکیٹ، شومارکیٹ، اردو بازار اور اس سے ملحقہ مارکیٹیں، شاہ عالم مارکیٹ، انارکلی بازار اور کئی دوسری مارکیٹیں شامل ہیں، جبکہ آٹو مارکیٹ، اکبری منڈی اور200سے زیادہ سٹورز کھلے رہے۔ کئی مارکیٹوں میں تاجروں اور پولیس حکام میں21مئی کو ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے جاری ہونے والے سرکاری نوٹیفیکیشن کے بارے میںبحث و تکراربھی ہوئی تاہم پولیس حکام نے مارکیٹیں بند کرادیں۔مارکیٹس کے اوقات کار کے سلسلہ میں لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر عرفان اقبال شیخ نےگزشتہ روز کہا کہ سٹورز صبح9 سے شام 7 بجے تک کھلے رہیں گے۔انجمن تاجران پنجاب کے صدر میاں وقار نےکہا کہ لاہور کے اندر مارکیٹس پنجاب حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق کھلیں لیکن انتظامیہ نے بند کرادیں۔ انہوں نے کہا حکومت ابہام کا شکار ہے، اس بارے میں اپنے ہی نوٹیفیکیشن اور سپریم کورٹ کے فیصلہ کا احترام ہونا چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید