• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ژوب ، موسی ٰخیل اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ژوب ، موسی خیل اور گردونواح میں جمعہ کو گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جبکہ دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت33، بارکھان38، دالبندین39، گوادر38، قلات30، خضدار35، لسبیلہ44، نوکنڈی39، سبی48، تربت47، ژوب31 اور زیارت میں 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔آج ہفتے کو ژوب ، موسی خیل اور گردونواح میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ دیگر علاقوں میں موسم خشک رہیگا۔
تازہ ترین