• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرمی کی شدید لہر عوام بجلی کے استعمال میں اعتدال سے کام لیں ‘پسکو

پشاور(نیوز ڈیسک)گرمی کی شدید لہرکی وجہ سے صوبہ بھرمیں بجلی کے نظام پر دباؤازحد بڑھ گیاہے خصوصا پاورٹرانسفارمرز اورڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز باربار اوورلوڈ ہونے کی وجہ سے عوام کو بجلی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے باعث پسکو کے بے شمار فیڈرز باربارٹرپ ہورہے ہیں ،کئی فیڈرز اوورلوڈنگ کا شکار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے بجلی عارضی طورپر بندہوجاتی ہے جسے عوام غلط فہمی سے لوڈشیڈنگ کا نام دیتے ہیں جو کہ غلط ہے، پسکو نے عوام سے درخواست کی ہے کہ اگرہم سب بجلی اعتدال سے استعمال کریں گے توبجلی کی مسلسل فراہمی جاری رکھی جاسکتی ہے اگرہم زیادہ طلب کے اوقات میں بجلی کم سے کم استعمال کریں اور اے سی توقطعا استعمال نہ کریں یا اگراستعمال کریں تو اس کا تھرموسٹیٹ 26 ڈگری پررکھیں تو بجلی کی صورتحال بہترہوجائے گی، اس لئے صارفین سے التماس ہے کہ وہ بجلی کے استعمال میں اعتدال بھرتیں اورجہاں تک ممکن ہو بجلی کم سے کم استعمال کریں تاکہ کوئی بڑا مسئلہ پیدا نہ ہو اورصوبہ بھرکے صارفین کو بجلی کی فراہمی بحال رکھی جاسکے۔اسی طرح بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والوں سے بھی التماس ہے کہ وہ فوری طورپر بجلی کا ناجائز استعمال ختم کرکے پسکوسے تعاون کریں تاکہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔پسکو چیف نے عوام سے بھرپور تعاون کی درخواست کی ہے۔
تازہ ترین