گلگت بلتستان میں تعلیمی اداروں کو 15جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلے کا اطلاق پرائیوٹ اسکولوں پر بھی ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے سبب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں تعلیمی ادارے گزشتہ 2 ماہ سے بند ہیں اور اسی وجہ سے امتحانات بھی نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ طلبہ کے گزشتہ نتیجے کو دیکھتے ہوئے انہیں اگلی کلاس میں ترقی دی جائے گی۔