• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق 68 افراد کی میتوں کی شناخت ہو گئی ہے، مرتضیٰ وہاب

پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق 68 افراد کی میتوں کی شناخت ہو گئی ہے، مرتضیٰ وہاب


ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق 68 افراد کی میتوں کی شناخت ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ڈی این اے لیب سے 7 میتوں کی شناخت ممکن ہوئی ہے جبکہ جامعہ کراچی کی ڈی این اے لیب کے ذریعے 22 میتوں کی شناخت کی گئی۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اب بھی 29 میتوں کی شناخت ہونا باقی ہے۔

واضح رہے کہ 22 مئی کر لاہور سے کراچی آتے ہوئے قومی ایئرلائنز کی پرواز پی کے 8303 حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔

اس حادثے میں 97 افراد شہید ہوگئے تھے جبکہ 2 معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے۔

حادثے میں میں شہید ہونے والے افراد میں سے زیادہ تر کی میتیں ناقابل شناخت تھیں، جن کی شناخت کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

لاشوں اور گھر والوں کے ڈی این اے سیمپلز کی مدد سے ان میتوں کی شناخت کا عمل مکمل کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین