• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبوں میں 100 وینٹی لیٹرز تقسیم کیے جا رہے ہیں: NDMA

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بڑھتی ضرورت کے پیشِ نظر صوبوں میں 100 وینٹی لیٹرز تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے نے جاری کیے گئے بیان میں صوبوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے وینٹی لیٹرز کی تقسیم کے حوالے سے بتایا ہے۔

این ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چاروں صوبوں کو دس دس آئی سی یو وینٹی لیٹرز کی وصولی کے لیے خط ارسال کیا گیا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ چاروں صوبوں کو دس دس بائی پیپ پورٹ ایبل وینٹی لیٹرز بھی دیے جا رہے ہیں، جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے بھی دس دس بائی پیپ پورٹ ایبل وینٹیلیٹرز مختص کیے گئے ہیں۔

این ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وینٹی لیٹرز کی تنصیب اور بعد از فروخت سروس کی سہولت بھی مہیا کی جا رہی ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ وینٹی لیٹرز کے استعمال کے لیے طبی عملے کی تربیت کا بھی بندوبست کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: وینٹی لیٹر میں مجھے موت کا ڈر لگ رہا تھا

این ڈی ایم اے کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ تمام انتظامات کی تفصیل سے صوبوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے، صوبے وینٹی لیٹرز کی اسپتالوں میں تقسیم کی تفصیل سے این ڈی ایم اے کو آگاہ کریں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسلام آباد کے پمز اسپتال کو پہلے ہی مطلوبہ تعداد کے مطابق وینٹی لیٹرز دیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین