• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف لندن میں ڈھٹائی سے بغیر ماسک گھوم رہے ہیں: فیاض چوہان

نواز شریف لندن میں ڈھٹائی سے بغیر ماسک گھوم رہے ہیں: فیاض چوہان


پنجاب کے وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کہتے تھے کہ ان سے زیادہ کوئی بیمار نہیں، جبکہ وہ لندن میں کورونا وائرس کی وباء میں بھی ڈھٹائی کے ساتھ بغیر ماسک گھوم رہے ہیں۔

اپنے بیان میں پنجاب کے وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی تازہ ترین تصویر پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف میں منافقت اور غلط بیانی کی قدر مشترک ہے، شہباز شریف کہتے تھے کہ ان سے زیادہ دلیر کوئی نہیں ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہباز شریف لندن سے واپس آکر کورونا وائرس کی وباء سے لڑنے کی بجائے ڈرنے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: گزشتہ حکمرانوں کی سوال گندم جواب چنا کی پالیسی رہی

انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور شہباز شریف دونوں بھائی غلط بیانی اور منافقت کا اعلیٰ شاہ کار ہیں، مریم نواز تصویر پر بھی تمغۂ امتیاز سجانے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف نیب سے بچنے کے لیے شاہد خاقان عباسی جیسا مہرہ استعمال کر رہے ہیں، جبکہ شاہد خاقان عباسی سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین