وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو اور وزیرِ خزانہ ظہوراحمد بلیدی نے تربت پہنچ کر ڈکیتی کی مزاحمت پرجاں بحق ہونے والی خاتون کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
گذشتہ روز تربت میں ڈکیتی کےدوران فائرنگ سےخاتون جاں بحق اوربچی زخمی ہوئی تھی۔
وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
وزیر خزانہ ظہور بلیدی نے کہا کہ ملزمان کو کیفرکردارتک پہنچایاجائےگا۔
میر ضیاء لانگو نے کہا کہ زخمی بچی کا سرکاری خرچ پر علاج کرایا جائےگا۔
ظہور بلیدی نے کہا کہ مقتولہ خاتون کو سرکاری طور پرشہید قراردےدیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ واقعے میں ملوث ملزم کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔