یومِ انہدام جنت البقیع کے سلسلے میں اور حضرت عمر بن عبدالعزیز کے مزار کی بے حرمتی کے خلاف ملک کے کئی شہروں میں ریلیاں اور جلوس نکالے گئے۔
قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی کی کال پر یومِ انہدام جنت البقیع، مزارات مقدسہ کی مسماری کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
اسلام آباد کشمیر ہائی وے آبپارہ، راولپنڈی مری روڈ، لاہور، ملتان خیر پور میرس، گجرات، دینہ، گوجرانوالہ، ٹیکسلا، پنڈی گھیب، اٹک کوہاٹ، چکوال، سیالکوٹ، حافظ آباد اور دیگر شہروں میں ماتمی ریلیاں اور جلوس نکالے گئے۔
اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ عمر بن عبد العزیز کے مزار پر حملہ مسلمانوں کو بے روح کرنے کی سازش ہے۔
سکھر میں ریلی کے شرکاء نے محمد بن قاسم پارک سے لیکر پریس کلب تک مختلف شاہراہوں پر گشت کیا۔
لاڑکانہ میں حیدری امام بارگاہ سے جلوس نکالا گیا، شرکاء نے جناح باغ چوک پر مظاہرہ کیا۔
ملتان میں نفاذِ فقہ جعفریہ کی ریلی چوک نواں شہر سے پریس کلب تک نکالی گئی۔
پارا چنار میں ایم ڈبلیو ایم اور دیگر تنظیموں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صحابہ کرام اور اہل بیت اطہار کے مزارات کو دوبارہ تعمیر کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکمران مزارات کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔