• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو ایٹمی قوت بنانیکا فیصلہ ملتان میں میرے ماموں کے گھر ہوا تھا، شاہ محمود

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) سابق وزیراعظم نواز شریف کے دورحکومت میں ایٹم بم بنانے کے فیصلے سے وابستگی کے مختلف دعوئوں میں وزیرریلوے شیخ رشید کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی شامل ہوگئے ہیں ،اتوار کو اپنی پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کافیصلہ ملتان میں میرے ماموں کے گھر ہوا تھا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ان کے اس دعوے کی تصدیق ڈاکٹرعبدالقدیر سے بھی کی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شیخ رشید نے کہا تھا کہ ایٹمی دھماکے راجہ ظفرالحق ، گوہرایوب خان اور میں نے کروائے تھے۔

تازہ ترین